علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے : شبلی فراز

 علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید  اکبر کو سپورٹ کریں گے : شبلی فراز

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 3 سال سے احتجاجی سیاست کر رہی ہے ، 26 نومبر کے بعد ہماری سیاسی جدوجہد میں کمی آئی، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوئیں تو دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں، عمران خان نے تنظیمی عہدیداروں کو دوبارہ سے جدوجہد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عمل دخل کے بغیر احتجاج زیادہ موثر نہیں ہوتا، علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے بنایا ہے اور ان پر اعتبار بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں