نہر اپر چناب میں شرط لگا کر چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب گیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)نندی پور کے قریب نہر اپر چناب میں شرط لگا کر چھلانگ لگانے والا نوجوان ڈوب گیا۔
نہر اپر چناب میں تین دوستوں نے شرط لگا کر چھلانگ لگا دی ، دو تیر کر نہر سے باہر آگئے ، تیسرا ڈوب گیا،دوست کے ڈوبنے کا علم ہونے پر دونوں دوست موقع سے فرار ہو گئے ، اطلاع پر ریسکیو کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نہر میں ڈوبنے والے نامعلوم نوجوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،تاحال اسکا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔