پنجاب: 6سے 9جون تک عید کی چھٹیاں ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،سیاسی نمائندہ) وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروزجمعہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ادھر پنجاب حکومت نے بھی 6 سے 9 جون تک عید الاضحی کی چھٹیوں کااعلان کردیا،چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔