سمبڑیال الیکشن میں ووٹ چوری ہوا ،یہ قوم کا مسئلہ ہے : پی ٹی آئی
لاہور( سیاسی نمائندہ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے سمبڑیال میں ووٹ چوری ہونا صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں قوم کا مسئلہ ہے ۔ہمیں آج تک کبھی آزاد عدلیہ نہیں ملی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس زمین پر اختیار عوام کا اور عوام اس اختیار کو اپنا نمائندہ منتخب کر کے کرتی ہے ۔ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا ہم ایک ریوڑ ہیں یا پھر زندہ انسان ہیں۔جو بھی عدلیہ ہمیں میسر ہے ہم اس کے آگے آواز بلند کریں گے ۔ہم ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کریں گے ۔ڈاکا صرف سمڑیال پر نہیں پوری قوم کی عزت نفس پر ڈالا گیا ہے ۔ہم محب وطن ہیں اس لئے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ہی اس ملک کی فلاح ہے ۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا پاکستان آ کر سیاست کرنے بارے میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خاں بھچر کا کہنا تھا میں نے ایک بیان دیا تھا جس کی وضاحت میں یہ کہتا ہوں کے اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہیں تو ان کو کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ، وہ پاکستان بھی آ سکتے ہیں اور کسی ملک میں بھی جا سکتے ہیں یہ ان کی مرضی ہے ۔ احمد کا بھچر نے کہا ہے کہ سمڑیال الیکشن ٹیسٹ تھا، ایک سال کے بعد اس حکومت کا،پولیس گردی اور فسطائیت کی انتہا کی گئی۔ہمارے لوگوں کو گھسیٹ کر پولنگ سٹیشن سے باہر نکالا گیا اور حکومت نے بوگس ووٹ ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا میں 3 پولنگ سٹیشنز پر تھا جہاں ہماری ریشو 20 فیصد تھی۔نتیجہ آیا تو بی بی نے اپنے فوت ہونے والے والد سے بھی 20 ہزار ووٹ زیادہ لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی گئی کے فساد کروایا جائے ، ہم پر لاٹھی چارج ہوا۔پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز وہاں موجود تھے ، ہم نے بتایا کے ہم ایک منظم جماعت ہیں۔سمڑیال مرکزی صدر پی ٹی آئی احمد چٹھہ نے کہا کہ جو الیکشن ہوا اس سے ثابت ہوا کے بندے عوام نہیں چن رہی۔جب بندے عوام نہیں چن رہی تو یہ خدمت کیسے کریں گے ۔الیکشن سے کئی دن پہلے بیلٹ باکس بھروا کر رکھے جاتے ہیں۔پولیس کا کام ہوتا ہے ہمیں ڈرانا اور الیکشن تھوڑی دیر کے لئے روکنا۔اس تھوڑی دیر میں یہ بیلٹ باکس تبدیل کرتے ہیں۔