باجوہ کیخلاف کچھ کہتا ہوں تو بڑوں سے شکایتیں کرتے :وزیر دفاع
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے ، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں۔۔۔
ہماری 2نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔باجوہ اور موجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے ، اسی لیے تو باجوہ روکنے کیلئے ڈکا لگارہے تھے ، باجوہ کہتے تھے میری خدمات جاری رکھو یا میرے منتخب کو بنا دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیے ، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے ، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر آگیا۔ وزیر دفاع نے کہا نومبر کے 10دنوں میں جب چیف نے اپوائنٹ ہونا تھا، ان دنوں باجوہ روزانہ ایک نیا پیکیج تیار کر کے دیتے اور ہر پیکیج میں باجوہ صاحب کی تصویر ضرور ہوتی تھی، میں زیادہ بولوں گا تو پھر شکوے شکایت ہو گی۔