پنجاب :ہوائی اڈوں کے قریب لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی

پنجاب :ہوائی اڈوں کے  قریب لیزر لائٹ کے استعمال  اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے ہوائی اڈوں کے گرد 15 کلومیٹر کی حدود تک دفعہ 144 نافذ کر دی ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے نافد کی گئی۔

 دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہو گی۔صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق کل سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں  پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث بنتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ائیرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں