پی پی ایس سی: 4 تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی: 4 تحریری  امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے 4 تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ  (بی او آر) میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں پر11 امیدوار،ایس اینڈجی ڈے کے پروٹوکول ونگ میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی اسامی پر5 ، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں مائنز لیبر ویلفیئر آفیسر کی اسامی پر5،محکمہ آبپاشی (فیصل آباد)میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 44 اسامیوں پر 103 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔پی پی ایس سی نے 4 محکموں کی اسامیوں کیلئے امیدواروں کی سفارشات بھی جاری کر دیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک میڈیسن کی 33 اسامیوں پر 32 امیدوار کامیاب قرار ،اقلیتی کوٹے کی اسامی موزوں امیدوار نہ ہونے پرخالی رہ گئی ۔پنجاب پولیس میں جونیئر ٹریفک وارڈن (ملتان ریجن)کی اسامیوں پر 8 امیدوار کامیاب قرار، 7 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی پرخالی رہ گئیں۔ جونیئر ٹریفک وارڈن (ساہیوال ریجن)کی اسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے ،واسا راولپنڈی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن )کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب قرار پایا۔ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز ویب سائٹ پر جلد جاری کیے جائینگے جبکہ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں