جیکب آباد:سلنڈرپھٹنے سے گھر کی چھت گرگئی ،2 افراد جاں بحق

جیکب آباد:سلنڈرپھٹنے سے گھر  کی چھت گرگئی ،2 افراد جاں بحق

جیکب آباد (این این آئی)جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود بابو محلہ کے گھر میں فریج میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر پڑی جبکہ دھماکے سے مستری شاہد علی شیخ موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد فیضان شیخ اور اعجاز شیخ شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے فیضان شیخ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اعجاز شیخ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں