عید کے دنوں میں شدید گرمی پڑے گی :محکمہ موسمیات
اسلام آباد (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید کی تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔