عمران خان کو فورا رہا کیا جائے

عمران خان کو فورا رہا کیا جائے

اسلام آباد( آ ئی این پی ) ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران خان کو فورا رہا کیا جائے ۔

ملک میں خانہ جنگی کا ماحول ہے ۔وفاقی بجٹ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے ۔وہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نااہل حکمرانوں کا ٹولہ ہے اگر ملک بچانا ہے تو پھر عمران خان کو رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہ رگ اگر کشمیر ہے تو بلوچستان پاکستان کی جان ہے ۔بلوچستان کے اندر ایک سازش کے تحت حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کے اندر سب سے زیادہ محب وطن بلوچستان کے لوگ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں