ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کیا ہے ؟

اسلام آباد (دنیا مانیٹرنگ )ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (Disparity Reduction Allowance) کا مطلب (صفحہ7بقیہ نمبر13) ہوتا ہے کہ تنخواہوں میں فرق کو کم کرنے کے لیے اضافی الاؤنس دیا جائے ۔
ایسے ملازمین کو جو کسی دوسرے محکمے کے ملازمین کی نسبت کم تنخواہ لے رہے ہیں،انہیں 30 فیصد اضافی الاؤنس دینے کی تجویز ہے ۔یہ الاؤنس انکی بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔فرض کریں کسی ملازم کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار ہے ،تو وہ 30% ڈسپیریٹی الاؤنس کی صورت میں 15 ہزارروپے اضافی حاصل کرے گاتو مجموعی طور پر اسے 65ہزار ملیں گے ۔مثال کے طورپر اگر وزارتِ خزانہ کے گریڈ 16 کے ملازم کی تنخواہ زیادہ ہے اور کسی دوسرے محکمے کے اسی گریڈ کا ملازم کم تنخواہ لے رہا ہے تو اسے یہ 30 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔