لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ ججز کے اعزاز میں چائے کا اہتمام

لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ ججز کے اعزاز میں چائے کا اہتمام

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا، تقریب ججز لاؤنج میں ہوئی۔

 جس میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان سید منصور علی شاہ ،سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس عامر فاروق نے شرکت کی، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز بھی موجود تھے ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اوردیگرنے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں