چیف جسٹس عالیہ نیلم کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ:لاہور ہائیکورٹ کے افسروں سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم

چیف جسٹس عالیہ نیلم کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ:لاہور ہائیکورٹ کے افسروں سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم

لاہور (محمد اشفاق سے )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ 20اور11کے افسروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا جبکہ مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا بھی کردیا۔

افسروں کو فکس الاؤنس ملے گا ،جس سے گاڑیوں کے پٹرول اور مرمت پر ماہانہ خرچ ہونے والے لاکھوں روپے کی بچت ہوگی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ گریڈ 20 کے افسروں کو پٹرول اور مرمت کی مد میں ماہانہ 65 ہزار 960 روپے اورگریڈ 21 کے افسروں کو ماہانہ 77 ہزار 430 روپے ملیں گے جبکہ گریڈ 19کے افسروں کو پٹرول اور ماہانہ الاؤنس دینے سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق 5سال بطور نائب قاصد مکمل کرنے والے قاصد کو موٹر سائیکل اور 50لٹر پٹرول دینے کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کا امکان موجود ہے ۔ چیف جسٹس کے ان اقدامات پر وکلا نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ قانونی ماہر احسن بھون کا کہنا ہے ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اخراجات میں کمی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کا احسن اقدام ہے ۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری نصیر کمبوہ کا کہنا تھا کہ اس سے قومی خزانہ کو بچت ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں