احسن وحید سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب تعینات، 2 وائلڈ لائف افسروں کے تبادلے

لاہور(لیڈی رپورٹر،این این آئی)پنجاب حکومت نے ممبر وزیراعلی ٰ معائنہ ٹیم احسن وحید کو تبدیل کرکے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب تعینات کر دیا۔ انکا تعلق پی ایم ایس / ایکس پی ایس سروس سے ہے اور وہ گریڈ 21 کے سینئر آفیسر ہیں۔
سیکرٹری کوآپریٹو کی اسامی احسن وحید کی تعیناتی تک گریڈ20سے گریڈ21میں اپ گریڈ کر دی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈلائف رینجرمبین الٰہی کی سفارش پر 2وائلڈ لائف افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے ۔عاصم کامران کو ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سے گوجرانوالہ ریجن جبکہ سفاری زو میں تعینات عدنان علی کو ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرکی حیثیت سے لاہور ریجن تعینات کردیا گیا تاہم سفاری زو لاہور کا اضافی چارج بھی انہی کے پاس ہو گا۔