پاکستان، ایران کے درمیان سمندر میں 35 فٹ لمبی نیلی وہیل کی ہلاکت

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ایران کے درمیان گوٹربے کے ایک دور دراز علاقے میں پیر کو تقریباً 35 فٹ لمبی نیلی وہیل کی موت ریکارڈ کی گئی۔
مقامی ماہی گیر احمد بلوچ جو علاقے میں ماہی گیری کر رہے تھے نے بلوچستان کے علاقے کنتانی کے قریب ایک مردہ وہیل کے تیرنے کے واقعہ کی اطلاع دی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہیل چند روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے سمندری پانیوں میں مر گئی ہو۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔