اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان :حافظ نعیم الرحمن
لاہور(محمد حسن رضاسے )پنجاب حکومت نے اہم شخصیات کیلئے 3ارب 75کروڑ روپے سے زائد کی 283 مہنگی ترین گاڑیاں خرید لیں۔صوبائی وزرا ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اور اعلیٰ افسروں کیلئے گاڑیاں خریدی گئیں، رواں مالی سال سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں فنڈز جاری کئے گئے۔
نئی گاڑیاں خرید کر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی، پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی دی گئیں، وی وی آئی پیز شخصیات کی سکیورٹی کیلئے 10 ہائی سکیورٹی وہیکلز 50 کروڑ میں خریدی گئیں، صوبے کی مانیٹرنگ اور خفیہ رپورٹس مرتب کرنے کیلئے سپیشل برانچ نے دس مہنگی ترین گاڑیاں خریدیں،سپیشل برانچ کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 48کروڑ 90لاکھ دئیے گئے ، اعلیٰ افسروں وصوبائی وزرا کیلئے 71کروڑ کی 76 گاڑیاں خریدیں گئیں، نئی گاڑیوں کی مرمت اور خوبصورت بنانے پر 4 کروڑ 74لاکھ 95ہزار خرچ ہوئے ، محکمہ داخلہ کیلئے 9کروڑ 91لاکھ 72ہزار کی 10 گاڑیاں خریدی گئیں ،سکولز ایجوکیشن کیلئے 39لاکھ 50لاکھ سے زائد کی گاڑیاں ، پھاٹا کیلئے ساڑھے 7 کروڑ کی گاڑیاں اورمختلف محکموں کیلئے 4 کروڑ 15 لاکھ کی گاڑیاں خریدیں گئیں،اس حوالے سے حکام کاکہناہے کہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، گاڑیوں کی خریداری کوئی غلط کام نہیں ، گاڑیاں اسلئے لیں تاکہ کام مزید بہتر طریقے سے ہوسکے ۔