گلگت بلتستان کا 1.48 کھرب کا بجٹ ، تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ

گلگت بلتستان کا 1.48 کھرب کا بجٹ ، تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کیلئے 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کر دیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خسارہ شامل ہے۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی اور ترقیاتی بجٹ کیلئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 11 ارب، پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کیلئے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے نان ٹیکس ریونیو ہدف 7 ارب 89 کروڑ 20 لاکھ مقرر کیا، گندم کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیر خزانہ نے بتایا تعلیم کیلئے 1 ارب 47 کروڑ روپے اور صحت کے شعبے کیلئے 1 ارب 25 کروڑ جس میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے کیلئے 35 کروڑ روپے ، سیاحت کے شعبے کیلئے 9 کروڑ روپے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں