سوات : وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی

سوات : وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرا دی گئی۔

ہوٹل ملازمین کی مداخلت کے باعث ہوٹل گرانے کا کام روک دیا گیا۔ امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے ۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔دریائے سوات کے پانی میں ریلے میں بہہ جانے والی متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا انتظامیہ نے اسے گرا دیا ہے ۔بائی پاس اور فضا گھٹ پر 26 ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سنگوٹہ تک 49 ہوٹلز اور ریستوران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، کسی دباؤ کے بغیر آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ دریائے سوات کے پانی میں ریلے میں بہہ جانے والی متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا انتظامیہ نے اسے گرا دیا ہے ،ڈوبنے والے 17 افراد میں سے ایک بچہ اب تک نہ مل سکا،چیف سیکرٹری کے پی کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو کو ڈرونز، جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مقامی افراد کو ایمر جنسی رسپانس کی تربیت دی جائے گی، سابق ڈی ای او ریسکیو نے بیان قلم بند کرادیا،،رکارڈ، شواہد بھی تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرادئیے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دریائے سوات کی نہروں، نالوں، مقامی خوڑ اور جھیلوں میں عوام اور سیاحوں کے نہا نے ، تیراکی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے حکم نامے میں کہا گیا ہے خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں