ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت:صدر ،وزیراعظم

ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت:صدر ،وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے ، آئیں وعدہ کریں ہم اپنی زندگیوں میں حق و صداقت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا یہ دن نہ صرف قربانی، وفا اور صبر کی ایک بے مثال داستان ہے بلکہ ایک روشن چراغ بھی ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں حق اور سچائی کا راستہ دکھاتا ہے ۔ آج اگر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز پر غور کریں تو محسوس ہوگا کہ ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے ۔ ہمیں امام حسین رضی اﷲ عنہ کے راستے پر چلتے ہوئے نہ صرف اپنے نفس کی اصلاح کرنی ہے بلکہ اپنے نظامِ حکمرانی، سماجی رویوں، اور قومی ترجیحات کو بھی ایمانداری، شرافت اور فلاحِ عامہ پر استوار کرنا ہے ۔شہباز شریف نے کہا ہمیں امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ۔ آئیں، آج یوم عاشور پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں میں حق و صداقت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔ ہم ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور اپنے وطن کو وہی امن، عدل اور وقار عطا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں