ایوان صدر کیلئے 28کروڑ کی 15نئی گاڑیوں کی خریداری

ایوان صدر کیلئے 28کروڑ کی  15نئی گاڑیوں کی خریداری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ایوان صدر سٹیٹ کار سیکرٹریٹ نے اختتام پذیر مالی سال 2024-2025میں28کروڑ69لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدی ہیں۔

مجموعی طور پر 42 کروڑ87لاکھ روپے اخراجات کیے گئے ۔ خریدی گئی 15نئی گاڑیاں ایوان صدر سیکرٹریٹ اور افسران کے استعمال کیلئے ہیں۔ رجسٹریشن کی مد میں 59لاکھ33ہزار روپے ، ٹرانسپورٹ کی مد میں8کروڑ46لاکھ روپے اور پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 3کروڑ42لاکھ روپے اخراجات کیے گئے ۔ ایوان صدر سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹرجنرل میڈیا و ترجمان اختر منیر سے متعدد بار رابطہ کیا گیا اور پیغام دیا گیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں