باجوڑ کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو کا اعلان

باجوڑ کے مختلف علاقوں  میں کل کرفیو کا اعلان

باجوڑ(آئی این پی)باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے مختلف علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے کرفیو کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق 31جولائی تک صبح5 سے شام 5بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

بادسیاہ، ترخو، ایراب،گٹ، اگرہ، خوڑچئے ، داواوگئی، کلان، لغڑئے ، کٹکوٹ، گیلئے ، نختر،زرئے ، ڈمبرئے ، امانتا اورزگئے کے علاقوں میں کرفیو ہوگا، عوام نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے گھروں سے نہ نکلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں