وکلا کے مسائل حل کریں گے

وکلا کے مسائل حل کریں گے

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائیکورٹ بار کے وکلا کے وفد نے ملاقات کی، وکلا کی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور حل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر قانون نے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ وکلا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ صدر ملتان ہائیکورٹ بار نے وکلا برادری کیلئے حکومتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا وزارتِ قانون کا کردار قابلِ ستائش ہے ۔ ملاقات میں لودھراں، راجن پور، مظفرگڑھ، علی پور، جلال پور، کبیر والا اور بورے والا بارز کے صدور اور نمائندے شریک تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں