ایف بی آر کا جولائی میں ہدف سے 6 ارب 40 کروڑ زائد ریونیو جمع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جولائی کے ہدف سے 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع کرلیا۔
ایف بی آر کے مطابق جولائی کے دوران ریونیو جمع کرنے کا ہدف 748 ارب روپے تھا تاہم 754 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا جو 100.9 فیصد بنتا ہے ، جولائی کے دوران 81 ارب روپے کے ریفنڈ ادا کئے گئے ،جولائی میں 297 ارب انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس کی مد میں 304 ارب ، ایف ڈی آئی کی مد میں 46 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 107 ارب جمع کئے گئے ۔