اوکاڑہ:متحارب گروپوں میں فائرنگ، تین افراد قتل

اوکاڑہ:متحارب گروپوں میں فائرنگ، تین افراد قتل

اوکاڑہ (نمائندہ دنیا ،خبر نگار) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ 32ٹو ایل میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت خود موقع پر پہنچے ، جب کہ ڈی ایس پی صدر سرکل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود رہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث  5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی ٹیموں کے ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں