ہائیکورٹ:پٹرول چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد

 ہائیکورٹ:پٹرول چوری کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم کمپنی کی سپلائی لائن میں نقب لگا کر کروڑوں روپے کا پٹرول چوری کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ درخواست گزار ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم رانا محمد نسیم خان کو ناجائز طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا،ملزم کی پوری فیملی بیرون ملک مقیم ہے اوروہ معاشی طور پر مستحکم ہے ،عدالت درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے ۔پٹرولیم کمپنی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کمپنی کا سکیورٹی انچارج تھا، اس نے دیگر ملزموں سے مل کر پٹرول کی مرکزی لائن میں نقب لگائی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں