فیض آباد احتجاج کیس :گنڈا پور کا اشتہاری سٹیٹس برقرار، گرفتار کرنیکا حکم

فیض آباد احتجاج کیس :گنڈا پور کا  اشتہاری سٹیٹس برقرار، گرفتار کرنیکا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے معاملہ میں وزیر اعلٰی ٰخیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم نہ ہوسکااورعدالت نے اسلام آباد پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین عدالت پیش نہ ہوئے اور عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے اور اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے اس پر عمل کریں، عدالت نے وکلا کی استدعا پرسماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے دوران علی امین کی حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں