15 وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی15 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی، زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔
نامعلوم ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن میں زبیر سے 1 لاکھ25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں اقبال سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ،شالیمار میں امجد سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ، مصطفی آباد میں نزاکت سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،ساندہ میں اویس سے 1لاکھ روپے اور موبائل ،گجر پورہ میں ندیم سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل ، شفیق آبادمیں اختر سے 1 لاکھ 70 ہزار اور موبائل ، فیصل ٹاؤن میں جمیل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل ، نشترکالونی میں حماد سے 85ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم ملزمان نے ڈیفنس،گارڈن ٹاؤن اور اسلام پورہ سے 3گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، لوئرمال اور لٹن روڈ کے علاقہ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔