9 مئی سزائیں:سیاسی طورپر سب کو نشانہ بنایا گیا ، فیصل چودھری

9 مئی سزائیں:سیاسی طورپر سب کو نشانہ بنایا گیا ، فیصل چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وکیل بانی تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے جب سپریم کورٹ کی طرف سے چارماہ کی ہدایت آئی تو میں اور فواد بار بارکہہ رہے تھے اپنے کیسز کو لڑو، ورنہ یہ بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

ہمارے کسی دوست نے وہاں پر ایو ڈینس نہیں دیا، اور نہ ہی عدالتوں میں پیش ہوئے ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کیسز کو سنجیدگی سے نہیں لڑا،آج جو فیصلہ ہوا۔ہمارے دوستوں، بہنوں کو جوسزائیں ہوئی ہیں ، اس سے میرا دل بوجھل ہے ،یہ سیاسی کیسز تھے سیاسی طورپر ان سب کو نشانہ بنایا گیا ،دنیا نیوز کے پروگرام مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھٹوکا کیس بھی سیاسی تھا،سیاسی کیس پاکستان میں بنتے ہیں اور بنتے رہیں گے ،تحریک انصاف کے اندرلڑائی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی ہے ، عدالت کے ساتھ لڑائی ہے ، بیوروکریسی کے ساتھ تحریک انصاف کی لڑائی ہے ، اتنی لڑائیاں نہیں لڑی جا سکتیں،تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی لائحہ عمل نہیں ،مشکل حالات میں کون پارٹی کو سنبھالے گا، ایسا بندہ کوئی تحریک انصاف میں بھی نہیں ہے جوپارٹی کومسائل سے نکالے ۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی اور تحریک انصاف کے لوگوں نے 9 مئی کو ریاست پر حملہ کیا، شہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے ،یہ وہ جرائم ہیں جن سے کوئی انکاری نہیں ،ان جرائم کی سزا بنتی ہے ،سوال یہ بنتا ہے جو فیصلے ہفتوں اور ایک ماہ میں آنے چاہئیں تھے اس میں دوسال کیوں لگ گئے ،یہ سنگین جرائم تھے ،اس وجہ سے سزائیں ہوئیں، عدالتوں کو بھی نظرثانی کرنی چاہئے کہ سنگین جرائم میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی ہے ، وزیر اعلی ٰعلی امین گنڈاپور نے تین چار دن پہلے فوج کے خلاف بیان دیا،مودی اور علی امین کی ایک ہی سوچ ہے ،9 مئی جیسے جرائم کبھی بھی نہیں ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں