اعجازچودھری کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب ملتوی

اعجازچودھری کی نااہلی سے خالی  سینیٹ کی نشست پرانتخاب ملتوی

اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پرانتخاب ملتوی کردیا۔

پنجاب اسمبلی نے غیرمکمل الیکٹورل کالج کی بنیادپرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پرالیکشن کی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیا جائیگا،واضح رہے کہ اعجازچودھری کی نااہلی کے باعث خالی نشست پر الیکشن 21اگست کوہوناتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں