9مئی کیسز:حماد اظہر کا پولیس کو سرنڈر کرنے سے انکار

9مئی کیسز:حماد اظہر کا پولیس  کو سرنڈر کرنے سے انکار

لاہور (کورٹ رپورٹر) تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق کیسز میں پولیس کو سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں درجنوں ایف آئی آرز درج ہیں۔حماد اظہر ابتدائی طور پر پشاور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہو کر تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے ، جس کے بعد متعلقہ عدالتوں میں مستقل ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی قانونی ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے اور جلد ہی قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے متعدد کیسز میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں