پارلیمنٹ کے اعتماد کے بغیر معاہدے ملکی مفاد کیخلاف، فضل الرحمن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مولانا فضل الرحمن نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تیل کے معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے معاہدے ملک کے مفاد کے خلاف ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اس اہم معاہدے کی اطلاع بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملی اور بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی ہمیں ٹرمپ سے ہی ملی ہے ۔ ایسے اہم معاہدات میں پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے ملکی مفاد کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان معاہدات پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ شفافیت اور ملک کی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔