سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،دنیا نیوز)صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے سماہنی سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے  کہ یہ کارروائی 9 مئی کے مقدمات سے متعلق کی گئی جس میں ان پر الزامات عائد ہیں۔عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چودھری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں