کوہستان:گلیشئرپگھلنے پرلاپتہ شخص کی28سال بعدلاش برآمد

کوہستان:گلیشئرپگھلنے پرلاپتہ شخص کی28سال بعدلاش برآمد

ایبٹ آباد(نمائندہ دنیا)کوہستان میں لاپتہ ہونے و الے شخص کی 28 سال بعد گلیشئر پگھلنے پر درست حالت میں لاش بر آمد ہوئی ہے۔۔۔

نصیرالدین عرف ہجو ولدبہرام کی لاش برپالس،لیدی کے گلیشئر کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ، حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھ کر فوراً اطلاع دی، جب لوگوں نے مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے اس کی شناخت ہوئی، نصیرالدین 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گیا تھا، اس وقت کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا جس پراسے لاپتہ قرار دے دیا گیا تھا ۔نصیرالدین کونمازجنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں