جعلی کالزپر غیرملکیوں سے کریڈٹ کارڈ نمبرز ہتھیانے والا 4رکنی گروہ گرفتار

جعلی کالزپر غیرملکیوں سے کریڈٹ کارڈ  نمبرز ہتھیانے والا 4رکنی گروہ گرفتار

کراچی(آئی این پی)کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے کریڈٹ کارڈ نمبرز ہتھیانے والے گروہ سے تعلق رکھنے والے 4 ملزم گرفتار کرلیے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شارع فیصل پر غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کے دوران ملزموں کو گرفتار کیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کال سینٹرسے بیرونِ ملک کالز کرکے غیر ملکی شہریوں سے ان کے کریڈٹ کارڈ نمبرز، کارپوریٹ وینچر کیپٹل کوڈز، سوشل سکیورٹی نمبرز اور دیگر حساس معلومات حاصل کرتے تھے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں