پی ٹی آئی امریکا سے تجارت اور دوستی کی حامی ،علی محمد خان
اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امریکا سے تجارت اور دوستی کی حامی تھی اور ہے۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ بنوں میں دہشگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صرف پولیس نہیں افواج پاکستان کی شہادتیں ہوئی ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ایک سیاست دان نہیں بلکہ پوری دنیا انہیں جانتی ہے ، میں صرف ان کی گائیڈ لائن کو فالو کرتا ہوں ، جب امریکی صدر ٹرمپ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو میں اڈیالہ جیل میں موجود تھا، بانی سے ٹرمپ کے منتخب ہونے پر سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم امریکی صدر یا کسی بھی قسم کی مداخلت کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزامات ثابت نہیں ہوئے اور سزا سنا دی گئی۔