علیمہ ، سلمان راجہ کو پارٹی سے نکالا جائے : شیر افضل مروت
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9 مئی جیسے حالات سے دوچار کردیا۔۔۔
علیمہ خان، سلمان راجہ سمیت سازشی گروہ کو پارٹی سے فوری نکالا جائے ۔میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے ،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام جاری پیغام میں شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے ، اس لئے احتجاج کی نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی مانگے۔