شہدا اور ان کے عظیم اہل خانہ کو سلام ،وزیراعظم کا بہادرپولیس افسروں اورجوانوں کو خراج تحسین

شہدا اور ان کے عظیم اہل خانہ کو  سلام ،وزیراعظم کا بہادرپولیس  افسروں اورجوانوں کو خراج تحسین

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسروں و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسروں و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔

 پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پروا کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق یوم شہدا پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، شہری امن و امان کے قیام و جرائم کی مؤثر روک تھام کیلئے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے جس سے شہریوں کی حفاظت مزید مؤثر اور یقینی بنائی جا سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں