بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی ناقابلِ برداشت، سراج الحق

 بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی ناقابلِ برداشت، سراج الحق

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) اتحاد اْمت کوئٹہ بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عظیم الشان امن جرگہ میں بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والی ممتاز مذہبی، سیاسی و قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے بلوچستان میں قیامِ امن، آئینی حقوق، معاشی بہتری اور عوامی فلاح کے حوالے سے خطابات کیے ۔جرگے سے سراج الحق، پروفیسر سیف اللہ خالد، پیر سید ہارون علی گیلانی، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا عبدالقادر لوئی، دبیر حسین، محمد افضل تاجک، عبدالہادی ، عبدالحق ہاشمی، میرا خان نیازی، میر شاہجہان ، شفیق الرحمن، سعود ساسولی، محمد اسلم، ڈاکٹر ہارون، شکر خان رئیسانی، عبدالرشید، سید حبیب اللہ چشتی، نادر خان اچکزئی، میر فیض مری،محترم ثاقب، عبداللہ بلوچ اور محمد ادریس نے خطاب کیا۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو سیاسی اور معاشی معاملات میں آئینی حقوق دیے جائیں اور فیصلہ سازی کا اختیار صوبے کے منتخب نمائندوں کو سونپا جائے ۔پروفیسر سیف اللہ خالد نے کہاکہ بلوچستان میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی ناقابلِ برداشت ہے ، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس کے خلاف مو ثر اقدامات کرے ۔ سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام راستوں کو کلیئر اور محفوظ بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ عوام اور تاجر دونوں امن سے زندگی گزار سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں