عمران کی گرفتاری سیاسی انتقام، دو سالہ قید پر وائٹ پیپر جاری
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی دو سالہ قید مکمل ہونے پر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر علی ظفر اور میڈیا ہیڈ پنجاب شایان بشیر نے میڈیا ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں وائٹ پیپر جاری کر دیا۔۔۔
جس میں ان کی گرفتاری کو غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دیا گیا۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل پنجاب کے سربراہ شایان بشیر کے مطابق 12 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں عدالتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اگست 2023 سے اب تک عمران خان کے خلاف 186 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔ بند کمرہ سماعتوں، اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی، اور قید کے دوران غیر انسانی حالات جیسے عوامل کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے ۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی انکی اہلیہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور پاکستان میں قانون و انصاف کی بالا دستی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔