سبکدوش یورپی یونین سفارتی مشن کی سربراہ کی صدر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پاک، یور پ سٹر ٹیجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق سبکدوش ہونے والی یورپی یونین وفد کی سربراہ، ڈاکٹر رینا کیونکا نے صدر سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی ہے ،اس موقع پر صدر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے ، ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لئے قیمتی تعلیمی ،تحقیقی مواقع فراہم کرتے ہیں ۔