چلتی ٹرین کا جوائنٹ ٹوٹ گیا ڈرائیور مسافروں سے بھری آدھی گاڑی پیچھے چھوڑ گیا

چلتی ٹرین کا جوائنٹ ٹوٹ گیا  ڈرائیور مسافروں سے بھری  آدھی گاڑی پیچھے چھوڑ گیا

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان ریلوے کے نظام کی بدانتظامی اور ناقص دیکھ بھال کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب ماڑی انڈس سٹیشن سے لاہور جانے والی ٹرین کے روانہ ہونے کے فوراً بعد ایک بوگی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا، ڈرائیور آدھی ٹرین کو جس میں مسافر سوار تھے پیچھے چھوڑ کر باقی آدھی ٹرین لے کر آگے روانہ ہو گیا،تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جب مسئلے کی اطلاع ڈرائیور کو ملی تو اُس نے گاڑی واپس لا کر مرمت کی، اور پھر پوری ٹرین کو لے کر منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں