عارف علوی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
سابق صدر مملکت اور سابق خاتون اول سمیت دیگر اہل خانہ کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے بغیر کسی سماعت کے عبوری حکم میں کہا کہ درخواست گزار تفتیشی افسر کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے حالانکہ نہ تو درخواست گزار کے وکیل کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا اور نہ ہی عدالت کے روبرو کوئی بحث کی گئی۔