سپیکرپنجاب اسمبلی کا دو ارکان میں صلح کرانے کا اعلان
لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں ارکان کی لڑائی کے معاملہ پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروانے کا اعلان کر دیا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ حسان ریاض اور خالد ڈوگر کے درمیان ہاؤس میں جو بات ہوئی وہ قابل مذمت صورتحال ہے ، دونوں ممبران کے درمیان حکومت و اپوزیشن کی جانب سے کردار ادا کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جذباتیت ہو سکتی ہے ، سیاسی کارکن و عوامی نمائندے ہیں ذاتی نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔