قومی اسمبلی :شیخ وقاص اکرم کی سیٹ خطرے میں ، سپیکر کی وارننگ

 قومی اسمبلی :شیخ وقاص اکرم کی سیٹ خطرے میں ، سپیکر کی وارننگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار، این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد غیر حاضر ہیں،آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دیا جاسکتا ہے ۔

قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی چالیس دن تک غیر حاضر ہو تو سپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ آرٹیکل چونسٹھ کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں