صنفی تفاوت میں کمی، شرح 7.4فیصد رہ گئی:سیکرٹری الیکشن کمیشن

صنفی تفاوت میں کمی، شرح 7.4فیصد رہ گئی:سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (وقائع نگار)سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ملک میں صنفی تفاوت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ، یہ شرح کم ہو کر 7.4 فیصد تک رہ گئی ہے ۔

 خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی تجاوز کر چکی ہے ، الیکشن کمیشن اپنے سٹرٹیجک منصوبے میں خواتین کی انتخابی شمولیت کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے ۔ جنرل الیکشن 2024ء کے دوران خواتین امیدواروں  کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا جو بڑھ کر 923 ہو گئی۔ سیکرٹری ای سی پی عمر حمید خان نے ویمن پارلیمنٹرین کاکس سے ملاقات کی، انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں "Gender Mainstreaming and Social Inclusion Framework"متعارف کرایا ہے ۔ رکنِ پارلیمنٹ شاہدہ رحمانی نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس امر پر اتفاقِ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم حلقہ جاتی سطح پر آگے بڑھائیں گے ۔ کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں