سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق 10درخواستوں پرآج سماعت

سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق  10درخواستوں پرآج سماعت

اسلام آباد (دنیا نیوز)سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ انتخابات سے متعلق مجموعی طورپر10درخواستوں پرآج سماعت کرے گا۔

عقیل اسلم کی پی پی 182 الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق  دائر درخواست،محمدرفیق اورعلی عمران کی حلقہ بندیوں سے متعلق تنازع پر الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی، سربلند خان اور صالح بھوتانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق،غضنفر رسول اور میجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کی کاغذاتِ نامزدگی کی نامنظوری کے خلاف الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی، ملک اشرف خان نے فارم 47 کے تحت انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے ۔محمد شہباز کی دوہری شہریت سے متعلق انتخابی تنازع پر دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں