ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے،90سے زائدافسر تبدیل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے،90سے زائدافسر تبدیل

لاہور،اسلام آباد (نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے 90 سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ یہ تبادلے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری سے عمل میں لائے گئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 اور 20 کے 50 سے زائد افسران کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔ تقرری پانے والوں میں سامعیہ اعجاز کو کمشنر اپیل لاہور، عطیہ علی خان کو لارج ٹیکس پیئر زون 3 لاہور اور ڈاکٹر جاوید اقبال کو کمشنر لارج ٹیکس پیئر کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ علی عدنان خان کو کمشنر کارپوریٹ ٹیکس پیئر آفس لاہور زون 2، شازیہ گل کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور زون 5 اور ولی محمد شیخ کو لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور زون 4 میں تعینات کیا گیا ہے ۔بابر نواز خان اور محمد متین الرحمان کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر نے متعدد افسران کو اضافی چارج بھی سونپا ہے جبکہ بعض افسران کو دیگر شہروں کے ٹیکس دفاتر میں تعینات کیا ہے ۔اسی طرح کسٹمز گروپ کے گریڈ 19 سے 22 کے 38 افسران کے بھی تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ گریڈ 22 کے واجد علی کو ممبر کسٹمز آپریشن، رباب سکندر کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ رسک مینجمنٹ اور چودھری محمد جاوید کو کلکٹر ایجوڈیکیشن I کراچی مقرر کیا گیا ہے ۔گریڈ 20 کی زہرہ حیدر کو ایس اے کلکٹر ٹو چیف کلکٹر ان پٹ اینڈ آؤٹ پٹ کوفیشنٹ کراچی، یاسین مرتضیٰ کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر اور محمد معصوم کو ڈائریکٹر آپریشن، ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح شاہد جان کو کلکٹوریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان اور افضال احمد کو ڈائریکٹر کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ کراچی میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ دیگر افسران کو بھی مختلف کلکٹوریٹس اور ڈائریکٹوریٹس میں تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں