لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے ڈیرہ پرچھاپہ، مغوی بازیاب

لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے ڈیرہ پرچھاپہ، مغوی بازیاب

راولپنڈی (خبر نگار)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)نے ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر مغوی کوتشویشناک حالت میں بازیاب کر لیا۔ ڈیرے کا انچارج ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔

 مزید 66 گارڈز بھی اشتہاری نکلے ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ ایم پی اے کی جانب سے ریسکیو 15 پر پولیس کے چھاپے کی کال بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی راولپنڈی نے چونترہ میں واقع ڈیرے پر ایک بڑا ریڈ کیا جس میں ڈیرے سے ایک شخص بازیاب کیا جو ڈیرہ غازی خان کا ریکارڈ ہولڈر تھا۔ مذکورہ شخص کو زبردستی رکھا گیا جبکہ اُس پر تشدد بھی کیا گیا ، سگریٹ جسم پر لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق بازیاب شخص کے بیان کے مطابق ڈیرے پر کثیر تعداد میں دوسرے صوبوں کے خطرناک اشتہاری بھی موجود ہیں۔اس چھاپے کے دوران رکنِ صوبائی اسمبلی اور لیگی رہنما نعیم اعجاز نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ سی سی ڈی کی ایس پی بینش فاطمہ، ایس ایچ او محسن اور درجنوں اہلکاروں نے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے اور میرے تین افراد اور نقدی لے گئے ہیں۔ادھر سی سی ڈی ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں