اکبری گیٹ میں دکاندار کو قتل کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ میں دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ اکبری گیٹ میں سوہنی نامی شخص اپنی پکوڑے والی دکان پر بیٹھا تھا کہ ملزم علی نے وہاں آکر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، سر اور سینے میں 15گولیاں لگنے سے سوہنی موقع پر دم توڑ گیا،ملزم فرا ر ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ سوہنی کو علی خلیفہ نان والے نے قتل کرکے سخت زیادتی کی،ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔