شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کیلئے مشاورت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا اجلاس سے پہلے شیر افضل کا مو قف سنا جانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے مروت کی واپسی پر مو قف پیش کیا جبکہ نثار جٹ نے بھی شیر افضل کی پارٹی میں واپسی کی تائید کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی کے اندر سے ہی بیانات آتے ہیں مجبوراً میں جواب دیتا ہوں۔